خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کی قومی اسمبلی میں عدم موجودگی کے باعث تقریر سے انکارکر دیا

خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کی قومی اسمبلی میں عدم موجودگی کے باعث ...
خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کی قومی اسمبلی میں عدم موجودگی کے باعث تقریر سے انکارکر دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کی ایوان میں عدم موجودگی کے باعث تقریر سے انکارکر دیا ۔ 92نیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ایوان میں نہیں آئے لہذا تقریر نہیں کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ 30سے 35حکومتی ارکان ہیں تقریر کیا کروں ،وزراءبھی ایوان میں نہیں تو تقریر کا کیا فائدہ ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے آنے تک صدر کے خطاب پر بحث نہیں کروں گا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے وفاقی وزیر زاہد حامد کو اپوزیشن لیڈر کے تحفظات حکومت تک پہنچانے کی ہدایت کر دی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں