ایم کیو ایم نے رینجرز اختیارات میں توسیع پر تحفظاتی نکات پیش کر دیئے، مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ

ایم کیو ایم نے رینجرز اختیارات میں توسیع پر تحفظاتی نکات پیش کر دیئے، ...
ایم کیو ایم نے رینجرز اختیارات میں توسیع پر تحفظاتی نکات پیش کر دیئے، مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے رینجرز اختیارات میں توسیع پر تحفظاتی نکات پیش کر دیے ہیں اور آپریشن کا دائرہ کار سندھ بھر میں بڑھانے اور غیر جانبدارانہ مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحفظات نکات کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کا امن چاہتی ہے اور اس لئے کراچی میں کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی حمایت بھی کی تھی لیکن یہ آپریشن ایم کیو ایم کے خلاف کارروائیوں تک محدود ہو گیا ہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی میں سیاسی، مذہبی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں لیکن عسکری ونگ کے خاتمے کیلئے صرف ایم کیو ایم کے دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف پورے ملک میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے کراچی میں جاری آپریشن کا دائرہ کار پورے سندھ میں بڑھایا جائے جبکہ آپریشن پر غیر جانبدارانہ مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں