خورشید شاہ کا چپ کا روزہ ، وزیر خزانہ کی ایوان میں آمد تک خطاب سے انکار

خورشید شاہ کا چپ کا روزہ ، وزیر خزانہ کی ایوان میں آمد تک خطاب سے انکار
خورشید شاہ کا چپ کا روزہ ، وزیر خزانہ کی ایوان میں آمد تک خطاب سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخزانہ کی غیرموجودگی پراپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے قومی اسمبلی سے خطاب کرنے سے انکارکردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی پی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے وزیر خزانہ کی ایوان میں غیر حاضری پر چپ کا روزہ رکھ لیا جبکہ ایوان میں ارکان کی حاضری دیکھ کر خوب جز بز ہوئے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں 35 سے 40 اراکین موجودہیں ایسی صورتحال میں کیابات کی جائے؟ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جب تک وزیرخزانہ ایوان میں نہیں آتے بات نہیں کروں گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -