آئندہ صرف اداکاری اور فلموں پر ہی بات کروں گا: شاہ رخ خان

آئندہ صرف اداکاری اور فلموں پر ہی بات کروں گا: شاہ رخ خان
آئندہ صرف اداکاری اور فلموں پر ہی بات کروں گا: شاہ رخ خان

  

ممبئی(اے پی پی)اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اس کو اپنے آپ کو محب الوطن اور سیکولر ثابت کرنے کے لئے اسناد دکھانے کی ضرورت نہیں،میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میں انہیں موضوعات پر بولوں گا جن پر بولنے کے لئے مجھے متعلقہ پلیٹ فارم پر دعوت دی جائے گی۔اس بات کا اظہار شاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور مسلمان ادکاروں کے خلاف رویوں کے حوالے سے بھارتی ٹی وی چینل پر منعقدہ ایک مذاکرے میں کیا۔انھوں نے کہا کہ میں سیدھا اور صاف بولتا ہوں اور جب بھی بولوں اچھا بولنے کی کوشش کرتا ہوں،مجھے نہیں معلوم کہ میرے بیان کو کیوں وجہ تنازع بنایا گیا۔شاہ رخ خان نے کہا کہ اس قسم کی باتوں کا کوئی آخر نہیں ہوتا، اور اب انہوں نے عہد کر لیا ہے کہ وہ صرف اور صرف اداکاری اور فلموں پر ہی بات کریں گے، سنجیدہ موضوعات پر بات تب ہی ہوگی جب اس قسم کے پلیٹ فارم ہم کو بات کرنے کے لئے دعوت دی جائے گی، ایکٹنگ کے پلیٹ فارم پر صرف اس سے متعلق ہی بات ہو گی۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ محب الوطن ہے تو وہ بیوقوف ہے کیونکہ اس کے پاس اس کو ثابت کرنے کی کیا سند ہے۔

مزید : تفریح