ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکی سیاسی رہنماءپہلے اسلام سمجھیں پھر بولیں :محمد علی

ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکی سیاسی رہنماءپہلے اسلام سمجھیں پھر بولیں :محمد علی
ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکی سیاسی رہنماءپہلے اسلام سمجھیں پھر بولیں :محمد علی

  

نیو یارک (این این آئی) سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسر محمد علی نے کہا ہے کہ حالیہ عالمی دہشت گردی کی وجہ سے لوگ اسلام کی اصل حقیقت بھول کر بھٹک چکے ہیں۔ مٹھی بھر عناصر کی کارروائیاں سب مسلمانوں کے خیالات کی عکاس نہیں۔ایک بیان میں ممتاز سابق باکسر محمد علی نے کہا کہ میں مسلمان ہوںاور اسلام میں معصوم لوگوں کا خون نہیں بہایا جاتا۔ سچا مسلمان جانتا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے اسلام کا اصل تشخص بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کےخلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہئے جو کہ اسلام کو اپنے ذاتی مقاصد کےلئے استعمال کر رہے ہیں اور یہ دراصل وہ لوگ ہیں جو اسلام کی بنیادی تعلیمات سیکھنے کے بجائے ان سے دور بھاگ رہے ہیں۔ تا ہم میری طرح ہر سچا مسلمان جانتا ہے کہ ہماری اقدار کیا ہیں ؟اور ان کی پاسداری کرنا ہم سب کا فرض ہے۔محمد علی نے ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر سیاسی رہنماوں پر زور دیا ہے کہ وہ اندھا دھند اسلام اور مسلمانوں کی مخالفت کرنے کے بجائے پہلے اس دین کو سمجھیں اور اپنے موقف کو واضح کریں۔ محض چند گمراہ عناصر کی کارروائیوں کو مد نظر رکھ کر پوری امت مسلمہ پر کیچڑ مت اچھالیں۔

مزید : بین الاقوامی