این اے 125کیس کی سماعت، آئندہ سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے باعث ملتوی کر دی گئی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی خصوصی بنچ نےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کے نتیجہ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے باعث ملتوی کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس شیخ عظمت کی سربراہی میں 3رکنی خصوصی بنچ نے این اے 125سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے آج بھی سماعت مکمل نہیں ہو سکے گی،این اے 125کیساتھ 2صوبائی حلقوں کا معاملہ بھی منسلک ہے اور صوبائی حلقوں کے وکلا بھی سننا ہو گا۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے رہنماء حامد زمان کے وکیل سے عدالت کی طرف سے سوال کیا گیا کہ قانون کی خلاف ورزی کا نتائج پر کیا اثر پڑااورجو فارم 14مکمل ہیں ان کے مطابق فاتح کون ہے؟جس پر اویس احمد کا کہنا تھا کہ انہیں دلائل مکمل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے، معاملہ ووٹوں کی تعداد کا نہیں قانون کی خلاف ورزی کا ہے۔ چیف جسٹس شیخ عظمت کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی ہونے پر سب متفق ہیں۔حامد زمان کے وکیل اویس احمد کا کہنا تھا کہ فارم14اور16کے نتائج میں فرق ہے، درسست فارم 14کی گنتی میں سعد رفیق کے1100 ووٹ زیادہ ہیں۔عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے باعث ملتوی کر دی ہیں۔