دوسرے ممالک کے ساتھ کرکٹ پر سمجھوتے موجود، پاکستان کو بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں: ذکاءاشرف

دوسرے ممالک کے ساتھ کرکٹ پر سمجھوتے موجود، پاکستان کو بھیک مانگنے کی ضرورت ...
دوسرے ممالک کے ساتھ کرکٹ پر سمجھوتے موجود، پاکستان کو بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں: ذکاءاشرف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذکاءاشرف نے کہا کہ پاکستان کے دیگر ملکوں کے ساتھ کرکٹ پر سمجھوتے برقرار ہیں اس لئے پاکستان کو کسی سے بھیک مانگنے کی ضرور نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور پی سی بی کے موجودہ چیئرمین شہریار خان بھی اب مایوس نظر آتے ہیں تاہم پی سی بی نے آخری بار بی سی سی آئی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حتمی جواب طلب کیا جائے گا اور انکار کی صورت میں پاکستان دیگر آپشنز پر غور کرے گا۔

مزید : کھیل