مدرسے کی چھت گرنے سے 35 بچے ملبے تلے دب گئے، 9 زخمی، 2 طلبہ کی حالت نازک

مدرسے کی چھت گرنے سے 35 بچے ملبے تلے دب گئے، 9 زخمی، 2 طلبہ کی حالت نازک
مدرسے کی چھت گرنے سے 35 بچے ملبے تلے دب گئے، 9 زخمی، 2 طلبہ کی حالت نازک

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نارتھ کراچی کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں مدرسے کی چھت گرنے سے 35 بچے ملبے تلے دب گئے جس سے خواتین اساتذہ سمیت 9 طلبہ زخمی ہوگئے جن میں سے 2 طلبہ کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔

ریسکیور اہلکارچھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لینا شروع کردیا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق ملبے تلے سے 16 بچوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید 20 سے زائد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے جس میں ایدھی اور چھیپا کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں تاہم فائر بریگیڈ اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی طلبہ کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : کراچی