غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، 82افراد دھر لئے گئے

غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، 82افراد دھر لئے گئے
غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش ناکام، 82افراد دھر لئے گئے

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کوسٹ گارڈز نے ایران میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے82افراد کو گرفتار کر لیا ، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کراچی کی سمندری حدود میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 82افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں41افغان باشندے ، 41پاکستانی جبکہ 23خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ان افراد کوبغیر سفری دستاویزات کے ایران میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : کراچی