پارلیمنٹ ہائوس میں اراکین پارلیمنٹ کے لئے اسلحہ لائسنس کے اجراء و تجویز سے متعلق سہولت مرکز قائم

پارلیمنٹ ہائوس میں اراکین پارلیمنٹ کے لئے اسلحہ لائسنس کے اجراء و تجویز سے ...
پارلیمنٹ ہائوس میں اراکین پارلیمنٹ کے لئے اسلحہ لائسنس کے اجراء و تجویز سے متعلق سہولت مرکز قائم

  

اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمنٹ ہائوس میں اراکین پارلیمنٹ کیلئے اسلحہ لائسنس کے اجراء و تجویز سے متعلق سہولت مرکز قائم کردیا گیا ہے ۔ مرکز نے گزشتہ روز سے کام بھی شروع کردیا ہے ۔ جمعرات کو ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے اجلاس کے دوران آگاہ کیا کہ وزارت داخلہ سے پیغام آیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کے اجراء کے سلسلے میں نادرا کے تحت سہولت مرکز نے 8دسمبر سے پارلیمنٹ ہائوس میں کام شروع کردیا ہے ۔ اس بارے میں ارکان کو اگاہ کررہے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد