کراچی، سیکیورٹی نہ ملنے کی وجہ پر پولیو مہم ملتوی

کراچی، سیکیورٹی نہ ملنے کی وجہ پر پولیو مہم ملتوی
کراچی، سیکیورٹی نہ ملنے کی وجہ پر پولیو مہم ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے ضلع شرقی کی دو اور غربی کی تین یوسیز میں سیکیورٹی نہ ملنے پر جمعرات کو ہونے والی پولیو مہم منسوخ کر دی گئی۔شہر میں جاری انسدداد پولیو مہم کے دوسرے روز ضلع شرقی کی دو اور غربی کی تین یوسیز میں پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی نہ ملنے پر پولیو مہم ملتوی کری گئی۔ گزشتہ روز ٹی ایچ او جمشید ٹاون ڈاکٹر ذوالفقار نے کہا کہ ابھی بھی کچھ والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے منع کرتے ہیں، جس کی کئی وجوہات ہیں۔ ان کہنا تھا کہ سیکیورٹی نی ملنے کے باعث کچھ یوسیز میں پولیو مہم کو ملتوی کردیا گیا ہے۔محمکہ صحت کے مطابق تین روزہ پولیو مہم میں شہر کے تیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -