بھارتی بورڈ کوحکومت سے اجازت نہیں ملی، مزید 3 سے 4 روز تک جواب کا انتظار کریں گے: شہریار خان

بھارتی بورڈ کوحکومت سے اجازت نہیں ملی، مزید 3 سے 4 روز تک جواب کا انتظار کریں ...
بھارتی بورڈ کوحکومت سے اجازت نہیں ملی، مزید 3 سے 4 روز تک جواب کا انتظار کریں گے: شہریار خان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے فون کا بھارت کی طرف سے جواب آگیا ، بھارت نے ایک بار پھر پاکستان سے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے بھارتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے بعد اپنے ایک بیان میںشہریار خان نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کوتاحال اپنی حکومت سے اجازت نہیں ملی،تاخیری فیصلے سے ہمیں بھی مشکلات پیش آئیں گی لیکن سیریز کیلئے انتظامات کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ سیریز کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں تاہم پھر بھی ہم مزید 3 سے 4 روز تک بھارت کی طرف سے حتمی جواب کا انتظار کریں گے۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز صبح کے وقت کہا جارہا تھا کہ شہریار خان سہہ پہر کو بھارتی بورڈ حکام سے رابطہ کریں گے اورحتمی جواب مانگیں گے لیکن شہریار خان نے ایک بار پھر انتظار میں ہی عافیت جانی ہے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں