وزارت خزانہ نے ایل این جی کے دو پاور پلانٹس کےلئے مزید 16ارب 13کروڑ روپے جاری کر دیئے

وزارت خزانہ نے ایل این جی کے دو پاور پلانٹس کےلئے مزید 16ارب 13کروڑ روپے جاری ...
وزارت خزانہ نے ایل این جی کے دو پاور پلانٹس کےلئے مزید 16ارب 13کروڑ روپے جاری کر دیئے

  

اسلام آباد ( آئی این پی) وزارت خزانہ نے ایل این جی کے دو پاور پلانٹس کےلئے مزید 16ارب 13کروڑ روپے جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزارت خزانہ کی جانب سے ایل این جی کے دو منصوبوں کےلئے مزید 16ارب 13کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے۔ حویلی بہادر شاہ ایل این جی پاور پلانٹ کےلئے 11ارب 97کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کی گئی ہے جبکہ بلوکی ایل این جی پاور پلانٹ کےلئے 4ارب 16کروڑ روپے کی بھی دوسری قسط جاری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حویلی بہادر شاہ ایل این جی کےلئے اب تک 21.97ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔

مزید : بزنس