سیکرٹ فنڈز کے استعمال کا ریکارڈ غائب،واجد شمس الحسن کو کلین چٹ مل گئی

سیکرٹ فنڈز کے استعمال کا ریکارڈ غائب،واجد شمس الحسن کو کلین چٹ مل گئی
سیکرٹ فنڈز کے استعمال کا ریکارڈ غائب،واجد شمس الحسن کو کلین چٹ مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے فنڈز کے استعمال میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر نیب کو تحریری جواب بھجوادیا جبکہ فنڈز کا ریکارنہ ملنے پر نیب حکام نے واجد شمس الحسن کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے خلاف سفارتخانے کے فنڈز کے ناجائز استعمال پر نیب تحقیقات کررہا تھا جس کیلئے 2 دفعہ نوٹس بھیج کر انہیں نیب میں طلب کیا گیا لیکن وہ دونوں دفعہ ہی نیب میں پیش نہ ہوئے تاہم انہوں نے اپنا تحریری بیان بھجوادیا ہے ۔ واجد شمس الحسن کا تحریری بیان نیب میں جمع کرادیا گیاہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ واجد شمس الحسن کے خلاف 5 لاکھ ڈالر کے سیکرٹ فنڈز کے استعمال کا ریکارڈ نہیں ملا۔ریکارڈ کی عدم موجودگی کے باعث واجد شمس الحسن کے خلاف مزید کارروائی جاری نہیں رکھی جاسکتی۔

مزید :

قومی -