بھارت سے تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے،عمران خان ، ڈرون حملوں سے متاثرہ افراد کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان

بھارت سے تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے،عمران خان ، ڈرون حملوں سے متاثرہ افراد ...
بھارت سے تعلقات کی بحالی خوش آئند ہے،عمران خان ، ڈرون حملوں سے متاثرہ افراد کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے اس سے دونوں ممالک میں اعتماد بڑھے گااور دونوں ممالک کے عوام فائدہ اٹھائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے ڈرون حملوں سے متاثرہ افراد کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے کہا  کہ جب میں ڈرون حملوں کے خلاف باہر نکلا تو میرا مذاق اڑایا گیا۔امریکہ کے ایڈمرل ملن نے کہا کہ وہ پاکستان کی طرف سے اجازت کے بعد ڈرون حملے کرتے ہیں۔ ڈرون حملوں سے متاثرہ افراد کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے۔بھارت میں علیحدگی کا مطالبہ کرنے والوں پر بھی ڈرون نہیں گرایا جاتا۔ ڈرون حملوں کا معاملہ ہرفورم پر اٹھائیں گے۔ دیگر ممالک میں کوئی مرے تو اس کا ازالہ کیا جاتا ہے ،ڈرون متاثرین کو معاوضے کی فراہمی کیلئے عدالت بھی جانا پڑا توپی ٹی آئی عدالت بھی جائے گی۔ ہم بے حس ہوچکے ہیں اسی لیے معاشرے میں ہونے والی بے انصافیوں پر نہیں بولتے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پی کے حکومت کو فنڈز جاری نہیں کرتی۔مزید براں عمران خان سے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک بھی موجود تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں