سندھ حکومت ، رینجرز تنازع، سیکرٹری قانون سندھ نے کام چھوڑ دیا
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت اور رینجرز کے اختیارات کے تنازع پر سندھ کے سیکرٹری قانون میر محمد شیخ نے کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سے رینجرز کے اختیارات کے بارے میں بار بار سمری تبدیل کرائی جا رہی ہے اس لئے وہ ان حالات میں کام نہیں کر سکتے۔انہوں نے اپنا استعفیٰ چیف سیکرٹری سندھ کو بھجوا دیا ہے۔ ان کو کنٹریکٹ پر اس پوسٹ پر لگایا گیا تھا۔دوسری طرف میر محمد شیخ کا کہنا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے اس کا کسی تنازع سے کوئی تعلق نہیں۔