آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ،افغان مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر بات چیت

آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ،افغان مصالحتی عمل دوبارہ شروع ...
آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات ،افغان مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر بات چیت

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے امریکی نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات میں افغانستان میں امن کے لیے مصالحتی عمل دو بارہ شروع کرنے پر زور دیا ۔آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کے استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے ۔

مزید : قومی