چوہدری نثار کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات ،علاقائی صورتحال پر گفتگو

چوہدری نثار کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات ،علاقائی صورتحال پر گفتگو
چوہدری نثار کی امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات ،علاقائی صورتحال پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے ملاقات کی ہے جس میں پاک امریکہ تعلقات ،باہمی تعاون بڑھانے اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثارسے امرکی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور امریکی خصوصی نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان رچرڈ اولسن نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر چوہدری نثار نے کیلی فورنیا حملوں پر اظہار افسوس کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایک علاقے یاخطے کا مسئلہ نہیں بلکہ اس سے پوری دنیا کو خطرات لاحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی ۔

مزید :

قومی -