کشمیری رہنماﺅں کی موجودگی کے بغیر پاکستان اور بھارت کے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے :سید علی گیلانی

کشمیری رہنماﺅں کی موجودگی کے بغیر پاکستان اور بھارت کے مذاکرات کامیاب نہیں ...
کشمیری رہنماﺅں کی موجودگی کے بغیر پاکستان اور بھارت کے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے :سید علی گیلانی

  

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیر ی حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کشمیر ی رہنماﺅں کو شامل کیے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1947سے لے کر اب تک 150سے زائد مذاکرات کی کوششیں ہو چکی ہے لیکن سب بے نتیجہ ہی رہیں ،اب تک نہ تو مسئلہ کشمیر حل ہوا اور نہ ہی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل حل ہوئے ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی دوسرا مسئلہ نہیں بلکہ اصل مسئلہ کشمیر ہی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک میں دیگر مسائل پیدا ہوتے رہتے ہیں ۔سید علی گیلانی نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے حق خود ارادیت کی بات کرتا ہے لیکن بھارت اس بات کو مسئلہ بنا دیتا ہے ۔

مزید : قومی