چودھری نثار اپنا حکم اپنی پارٹی پر چلائیں ہم پر نہیں: مولابخش چانڈیو

چودھری نثار اپنا حکم اپنی پارٹی پر چلائیں ہم پر نہیں: مولابخش چانڈیو
چودھری نثار اپنا حکم اپنی پارٹی پر چلائیں ہم پر نہیں: مولابخش چانڈیو

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار اپنا حکم اپنی پارٹی پر چلائیں ہم پر نہیں، ماضی کی طرح اب بھی پیپلزپارٹی کے خلاف بات کرنے کے لیے نئے طوطے تیار کیے جا سکتےہیں، آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیوکا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات کا معاملہ اتنا بڑا نہیں جتنا اس کو بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو سندھ میں حکم نہیں چلانا چاہیے، ان کو حکم چلانا ہے تو اپنی پارٹی پر چلائیں  سندھ میں حکم  پیپلزپارٹی کی قیادت اور وزیراعلی سندھ کا چلے گا۔ایک سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی پیپلزپارٹی کے خلاف بولنے کے لیے طوطے تیار کیے جا سکتے ہیں، مگر ہم قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر ہر صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

مزید : کراچی