لاہور میں بارش کے بعد دھند کے بادل چھٹ گئے،سردی میں اضافہ

لاہور میں بارش کے بعد دھند کے بادل چھٹ گئے،سردی میں اضافہ
لاہور میں بارش کے بعد دھند کے بادل چھٹ گئے،سردی میں اضافہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور گردونواح میں رات گئے بارش کے بعد دن میں بوندا بادی کے باعث موسم خوشگوار ہو گیاہے اور سردی بھی بڑھ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12جبکہ زیادہ سے زیادہ 23ڈگری رہنے کا امکان ہے ،ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر 81فیصد اور ہوا کی رفتار 8سے 18میٹر فی گھنٹہ تک رہے گی ۔

لاہور اس کے گرد علاقوں میں بارش کے باعث دھند کا راج ختم ہو گیاہے تاہم درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے ۔

مزید : ماحولیات