روسی فوج نے ترکی کا گھیرائو کرلیا، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

روسی فوج نے ترکی کا گھیرائو کرلیا، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا
روسی فوج نے ترکی کا گھیرائو کرلیا، بڑا خطرہ پیدا ہوگیا

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی طیارہ گرانے پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ترکی کو ”اپنے کیے پر بار بار پچھتانے“کی دھمکی تو دی تھی مگر وقت کے ساتھ ساتھ ثابت ہوتا جا رہا ہے کہ وہ اپنی دھمکی پر عملدرآمد کرنے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں اور دنیا کو تیسری عالمی جنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ روس اور ترکی کے کشیدہ تعلقات کے حوالے سے انتہائی بری خبر ہے کہ روس نے ترکی کے گر گھیرا ڈال لیا ہے اور اس کے چاروں اطراف اپنی افواج تعینات کر دی ہیں جس سے دنیا واقعی تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے دوچار ہو گئی ہے۔ترک اخبار ”حریت ڈیلی“ کی رپورٹ کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے آرمینیا میں واقع اپنی ایئربیس پر 14ہیلی کاپٹر بھیج دیئے ہیں جن میں سے 6لڑاکا ایم آئی 24ہیلی کاپٹر ہیں جبکہ باقی 8مال برداری کے لیے استعمال ہونے والے ایم آئی 8ہیں۔

مزید جانئے: پہلی مرتبہ روس نے ایسی جگہ سے داعش کو نشانہ بناڈالا کہ دنیا کو حیران کردیا، نیا خطرہ پیدا ہوگیا

اس کے علاوہ روس نے روستوف اون ڈون(Rostov-on-Don)نامی جنگی آبدوز بھی بحر روم میں واقع اپنی نیول بیس پر روانہ کر دی ہے، یہ آبدوز کروز میزائلوں سے بھی لیس ہے۔ شام اور عراق میں روسی افواج پہلے ہی سے موجود ہیں اور روس نے شام کے شہر حمیمم میں واقع اپنی ایئربیس پر بھی فوجیوں اور لڑاکا طیاروں کی تعداد بڑھا دی ہے، اب یہاں 55روسی جنگی طیارے تعینات کر دیئے گئے ہیں جن میں ایس یو 30فائٹر جیٹ، ایس یو 24، 2یو 25اور ایس یو 34لڑاکا طیارے شامل ہیں۔یہ تمام تر جنگی ہیلی کاپٹر، لڑاکا طیارے اورمیزائلوں سے لیس آبدوزیں کوئی بھی ملک اپنے دفاع کے لیے استعمال نہیں کرتا بلکہ انہیں جارحیت کے لیے ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی