بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کتنی کم ہونے والی ہیں؟ ایسی پیشنگوئی سامنے آگئی کہ جان کر آپ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے گی

بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کتنی کم ہونے والی ہیں؟ ایسی ...
بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کتنی کم ہونے والی ہیں؟ ایسی پیشنگوئی سامنے آگئی کہ جان کر آپ کی خوشی کی بھی انتہا نہ رہے گی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گزشتہ کچھ ماہ سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں اور اب ایک ایسی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے متعلق جان کر آپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہے گا۔ ماہرین کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ آئندہ کچھ ہی دنوں میں تیل کی قیمت موجودہ قیمت سے بھی آدھی رہ جائے گی۔ برطانوی اخبار ”دی گارڈین“ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 40ڈالر فی بیرل ہے، جبکہ کمی کے بعد یہ قیمت 20ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ جائے گی۔ یہی نہیں، تیل پیدا کرنے والے ممالک نے قیمتوں میں اس قدر کمی کے لیے خود کو تیار کرنا شروع کر دیا ہے اور اپنی معیشتوں کو اس دھچکے سے سنبھالا دینے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

مزیدجانئے: عرب ملک کا ایسا اقدام کہ اسحق ڈار بھی شرماجائیں، غیر ملکیوں پر ’خصوصی ٹیکس‘ لگانے کا فیصلہ کرلیا، پریشان کردیا

رواں ہفتے خام لوہے کی قیمت گزشتہ دس سالوں کی کم ترین سطح پر آ گئی تھی، دوسری طرف فنانشل (مالیاتی)مارکیٹ کی ابتری کی وجہ سے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس بھی شدید مندی سے دوچار ہیں۔ یہی وہ عوامل ہیں جن کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں اس قدر کمی کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔روسی نائب وزیرخزانہ الیگزی مویسیف نے عالمی خبررساں ادارے ”روٹرز“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر تیل کی قیمت 20ڈالر فی بیرل کی سطح پر جاتی ہے تو ہمیں اپنے اخراجات میں مزید کٹوتیاں کرنے کی اشد ضرورت پیش آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جب خام تیل کی 60ڈالر فی بیرل کی سطح سے نیچے آنا شروع ہوئی تھی تب سے ہم اخراجات میں کٹوتی کرتے آ رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی