شادی کی تقریب میں دلہن کا دولہے سے ایک انتہائی آسان سوال، جواب نہ دے سکا تو دلہن نے موقع پر ہی انکار کردیا

شادی کی تقریب میں دلہن کا دولہے سے ایک انتہائی آسان سوال، جواب نہ دے سکا تو ...
شادی کی تقریب میں دلہن کا دولہے سے ایک انتہائی آسان سوال، جواب نہ دے سکا تو دلہن نے موقع پر ہی انکار کردیا

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) قابل قبول دولہے کے طور پر کوالیفائی کرنے کے لئے کچھ مخصوص خوبیوں کا مالک ہونا بہت ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن شائد آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو کہ ان خوبیوں میں سمارٹ فون کے ذریعے کوئی نمبر ڈائل کرنا اور بنیادی جمع تفریق کرنے کی قابلیت موجود ہونا بھی ضروری ہے۔ بھارت میں ایک دولہے کے ساتھ پیش آنے والے دردناک واقعے سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: منگنی کے بعد شادی سے چند روز قبل لڑکی نے اچانک انکار کردیا، وجہ ایسی کہ جان کر کوئی بھی داد دینے پر مجبور ہوجائے

جریدے ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق پیر کے روز ریاست اتر پردیش کے مین پوری شہر میں اوم ویر سنگھ نامی دولہا بڑے چاﺅ کے ساتھ اپنی دلہن خوشبو سکسینا کو بیاہنے کے لئے آیا۔ پرمسرت تقریب جاری تھی کہ دلہن کی ایک سہیلی نے نوٹ کیا کہ دولہا شادی کی رسم کے جنتر منتر ٹھیک طور پر ادا نہیں کرپارہا۔ اس نے فوری طور پر دلہن کو خبردار کیا، جس پر دلہن نے موقع پر ہی دولہے کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ سب سے پہلے تو گھبرائے ہوئے دولہے کو کچھ سکے تھمائے گئے اور انہیں جمع کرکے کل تعداد بتانے کو کہا گیا، جس میں یہ صاحب ناکام ہوگئے۔ اس کے بعد دلہن نے عدد 69 اور 79 میں فرق واضح کرنے کو کہا جس میں بیچارہ دولہا پھر کامیاب نہ ہوسکا۔ تیسرے سوال کے طور پر دلہن نے اسے سمارٹ فون پر اپنا نمبر ڈائل کرنے کو کہا لیکن بدقسمتی سے اس میں بھی کامیابی نہ ہوئی۔ دولہن نے فوری طور پر اعلان کیا کہ یہ صاحب تو 9سے آگے گنتی نہیں جانتے اور بالکل ان پڑھ ہیں، لہٰذا شادی منسوخ کی جاتی ہے۔

بیچارے دولہے کی طرف سے تمام تر منت سماجت کے باوجود دلہن رضامند نہ ہوئی، اس کا کہنا تھا کہ دولہے کے والدین نے بتایا تھا کہ ان کا بیٹا گریجویٹ ہے، یہ دھوکا قابل قبول نہیں۔ یوں حساب کتاب کی کمزوری اس دولہے کو لے ڈوبی اور بیچارہ آہ و بکا کرتا ہوا تنہا اپنے گھر کو لوٹ گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس