ایل این جی منصوبہ جات مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں:وزیر اعظم نواز شریف

ایل این جی منصوبہ جات مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں:وزیر اعظم نواز شریف
ایل این جی منصوبہ جات مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں:وزیر اعظم نواز شریف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ توانائی سے متعلق منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لئے وزارت پٹرولیم کو سہولت اور معاونت فراہم کریں، ایل این جی منصوبہ جات مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں۔ وزیراعظم ہاﺅس میں توانائی کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ تمام منصوبہ جات مقررہ مدت کے اندر مکمل ہونے چاہئیں اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ اس ضمن میں تمام متعلقہ ضابطوں اور قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوری بنیاد پر ان منصوبوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔دوسری طرف وزیراعظم ہاﺅس میں ہی” قومی صحت بیمہ پروگرام “بارے اجلاس کی صدارت کرتے وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ غربت اور بیماری کا آپس میں مہلک جوڑ ہے، ہمیں غربت اور بیماری کے ایک ساتھ خاتمے کو اپنا ہدف بنانا ہوگا کیونکہ بیماری سے خاندان معاشی طور پر تباہ ہو جاتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ انشورنس کا اقدام سات مہلک بیماریوں کیلئے وضع کیا گیا ہے اور اس پر شفاف انداز میں عمل درآمد ہونا چاہئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ موثر ردعمل اور نگرانی کے نظام کے لئے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے،نادرا کی طرف سے بھرپور نگرانی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جتنی اچھی نگرانی ہوگی، اتنا ہی یہ اچھا پروگرام چلے گا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسٹیٹ لائفانشورنس کو بیمہ پروگرام پر عمل درآمد میں شریک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پروگرام کے نفاذ سے قبل ایک جامع آگاہی پروگرام شروع کیا جانا چاہئے ۔اجلاس میں وزیر تجارت خرم دستگیر، مریم نواز شریف، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ، سیکریٹری قومی ہیلتھ سروسز و دیگر سینئر حکام نے شرکت کی

۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : قومی