سلمان خان نے جگر کے مرض میں مبتلا 11 سالہ پاکستانی مداح سے مل کر اسکی خواہش پوری کردی

سلمان خان نے جگر کے مرض میں مبتلا 11 سالہ پاکستانی مداح سے مل کر اسکی خواہش ...
سلمان خان نے جگر کے مرض میں مبتلا 11 سالہ پاکستانی مداح سے مل کر اسکی خواہش پوری کردی

  

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے جگر کے مرض میں مبتلا 11 سالہ پاکستانی مداح سے مل کر اسکی خواہش پوری کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 11 سالہ عبد الباسط جگر ٹرانسپلانٹ کے لیے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی گیا تھا۔عبد الباسط پیدائش کے بعد شدید یرقان کی بیماری میں مبتلا ہوا جس نے اسکے جگر کو متاثر کیا۔عبد الباسط کو مسلسل دو ماہ فوٹو تھراپی کے ذریعے برین ہیمرج اور سماعت سے محروم ہونے سے تو بچالیا گیا، تاہم چند سالوں بعد ان کی صحت ایک بار پھر خراب رہنے لگی۔گیارہ سالہ پاکستانی بچے کی صحت کے مسئلے کا مستقل حل یہ تھا کہ ان کے جگر کا ٹرانسپلانٹ کیا جائے، اور ڈاکٹروں کی جانب سے انہیں یہ ٹرانسپلانٹ نئی دہلی کے اندراپراستھا اپولو ہسپتال سے کرانے کا مشورہ دیا گیا، جہاں ان کا یہ آپریشن کامیاب رہا۔نئی دہلی میں زیر علاج رہنے کے دوران باسط نے بولی وڈ سپر اسٹار سلمان خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، جو اس وقت پوری ہوگئی جب سلمان خان نے ان سے ملاقات کی اور اپنے ننھے مداح کے ساتھ تصویر بھی کھینچوائی۔

مزید : تفریح