روسی صدر نے شام میں داعش کیخلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دیدی

روسی صدر نے شام میں داعش کیخلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دیدی
روسی صدر نے شام میں داعش کیخلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(آن لائن)روسی صدر ولادی میر پوتن نے دھمکی دی ہے کہ شام میں موجود دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر پوتن نے خبردار کیا ہے کہ شام میں داعش کیخلاف استعمال کئے گئے کروز میزائلوں کو ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس کیا جاسکتا ہے جبکہ بحیرہ روم میں موجود میزائل بردار آبدوز ”روستو آن ڈون“ سے داعش پر کروز میزائل حملے کئے جا چکے ہیں، پوتن نے کہا اگرچہ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال ممکن ہے مگر امید ہے اس کی کبھی بھی ضرورت نہیں پڑے گی،روسی صدر نے روسی صدر کا یہ انتباہ بحیرہ روم میں پہنچنے والی آبدوز سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر کروز میزائل حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، گزشتہ روز بھی روس کے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی افواج نے شام کی فوج کے تعاون سے گزشتہ 3 دنوں کے دوران داعش کے 300 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور اسی طرح روسی فوج نے ترکی کی طرف سے گرائے گئے جنگی طیارے کے بلیک باکس کو ڈھونڈنے میں بھی مدد کی ہے۔