ڈاکٹر عاصم کی ممکنہ رہائی ،نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ی کیلئے تھانے میں رپورٹ جمع کروا دی

ڈاکٹر عاصم کی ممکنہ رہائی ،نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ی کیلئے تھانے ...
ڈاکٹر عاصم کی ممکنہ رہائی ،نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ی کیلئے تھانے میں رپورٹ جمع کروا دی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے نیب حکام کو ڈاکٹر عاصم کے کیس کمزورہونے اور ان کی رہائی سے متعلق آگاہ کر دیاہے جس کے بعد نیب حکام نے گلبر گ تھانے میں منی لانڈرنگ کیس میں ان کی گرفتار ی کے حوالے سے روزنامچے میں اندراج کروا دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب حکام کا کہناتھاکہ پولیس کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد اپنی ٹیم روانہ کریں گے اور امکان ہے کہ نیب حکام کل ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش کریں گے جبکہ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر عاصم پر انسداد دہشگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں تیار کی گئی رپورٹ بھی کل عدالت میں پیش کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں کی معاونت کے الزام کے تحت درج مقدمے میں پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں کہاگیاہے کہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف اس سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملے جس کے باعث انسداد دہشتگردی کی دفعات کا ان پر اطلاق نہیں ہوتا ،جس کے بعد ڈاکٹر عاصم کی رہائی کے امکانات واضح ہو گئے ہیں اور وہ جلد ہی پولیس کی حراست سے رہا ہو جائیں گے۔

ڈاکٹر عاصم کیخلاف اب ایک ہی کیس باقی ہے جو کہ ان کیخلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت نیب میں درج ہے جس میں انہیں جلد ہی گرفتار کیے جانے کا امکان ہے جبکہ کل نیب حکام کی جانب سے انہیں عدالت میں بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں