ملک میں حکومت موجود ہے ،حکمرانی نہیں ہورہی،صرف وقت گزارہ جا رہا ہے،شاہ محمود قریشی
ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت موجود ہے لیکن حکمرانی نہیں ہورہی،حکومت صرف وقت گزاررہی ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت سے حماقتیں ہوئی ہیں،جوایشور طے تھے سب کا اتفاق تھا انہیں چھیڑا گیااورلوگوںکے جذبات کو بھڑکایا گیا ہے،تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ملک میں گورننس کا فقدان دکھائی دے رہاہے اورحکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتررہی،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے تحریک القادری کے موقف کی حمایت کی ہے ،ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے اورتحریک انصاف ملک میں شفاف انتخابات چاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے کسی نے تسلیم نہیں کیا۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں