’’ شہباز شریف تمہارا باپ لگتا ہے ‘‘عمران خان نے بھرے جلسے میں ایک ایسے شخص کو للکار دیا کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا ،تفصیل جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آئے گا
شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے شٰیخوپورہ میں بڑے عوامی جلسے سے خطاب سے قبل دس منٹ مسلسل آتش بازی کی گئی جس سے آسمان بقعہ نور کا منظر پیش کرتا رہا جبکہ اس موقع پر عمران خان بھی شاندار آتش بازی سے محضوظ ہوتے رہے ،عمران خان نے اپنے خطاب کے آغاز میں ہی انتہائی جذباتی انداز اختیار کیا اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ایسی بات کہہ دی کہ سن کر سب ہی حیران رہ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج شیخوپورہ میں پنڈال سجایا ہے ،پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے شیخوپورہ کرکٹ سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت مانگی تھی جس پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈی سی نے تحریک انصاف کو کرکٹ سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جس پر پی ٹی آئی نے آج ہاکی سٹیڈیم میں پنڈال سجایا ہے جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے ۔عمران خان کے خطاب سے قبل جہانگیر خان ترین نے تقریر کی جبکہ پنڈال میں موجود شرکا کا جذبہ انتہائی دیدنی ہے اور پارٹی ترانوں سے ان کا خون گرمایا گیا ۔عمران خان کی تقریر سے قبل ہاکی سٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جو دس منٹ مسلسل جاری رہا ،نعروں کی گونج میں ڈائس پر کھڑے عمران خان آتش بازی سے محضوظ ہوتے رہے ۔انہوں نے اپنی تقریر کے آغاز میں ہی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں ڈی سی شیخوپورہ کی جتنی بھی مذمت کروں وہ کم ہے ،آج یہاں پر موجود لوگ جن میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے جگہ کی تنگی کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں اور خواتین بچاری تاروں میں پھنسی ہوئی ہیں ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ڈپٹی کمشنر سے کہنا چاہتا ہوں کہ تم نے کرکٹ سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی ؟کیا شہباز شریف ’’تمہارا باپ‘‘ لگتا ہے ؟ ۔دوسری طرف آزاد اور غیر جانبدار تجزیہ نگاروں نے عمران خان کے بھرے جلسے میں شہر کے ڈپٹی کمشنر کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عمران خان جیسے قومی سطح کے لیڈر کے منہ سے ایسے غیر اخلاقی الفاظ سن کر گہرا دکھ ہوا ، کیا قومی سطح کا کوئی بھی لیڈر اپنے کارکنوں کی تربیت ایسے کرتا ہے ؟ اور وہ قوم میں کیا ایسا سیاسی شعور اور تبدیلی پیدا کرنا چاہتے ہیں ؟۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں