مولانا فضل الرحمن سعودی عرب پہنچ گئے ،ادائیگی عمرہ کے علاوہ اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علما ئے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے،ادائیگی عمرہ کے علاوہ اعلیٰ سعودی حکام سے جے یو آئی کے کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سعودی عرب پہنچ گئے ،کنگ خالد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اعلیٰ سعودی حکام کے علاوہ جمعیت علما ئے اسلام ریاض کے درجنوں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ائیرپورٹ آنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ۔ مولانا فضل الرحمن اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ ریاض، مکہ مکرمہ اور جدہ میں جمعیت کے کارکنان سے ملاقات بھی کریں گے اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔