باغبانپورہ ، کویت پلٹ شہری کے گھر ڈکیتی کے ملزم گرفتار نہ ہوسکے
لاہور (کر ائم رپو رٹر) باغبا نپورہ کے علاقہ میں چند روز قبل کویت پلٹ پا کستا نی کے گھر پر ہو نے والی ڈکیتی کے ملزمان کو انوسٹی گیشن پو لیس گر فتار نہ کر سکی جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تفتیشی سب انسپکٹر وسیم بٹ کو نو کرا نی سمیت تین ملزمان سیمبینہ طور پر رشوت لینے اور میرٹ پر تفتیش نہ کر نے پر لائن میں بھیج دیا ،تفصیلات کے مطا بق باغبا نپورہ مکان نمبر26 نزد سنی بسکٹ فیکٹری کے رہائشی پرویز ناظر نا می شخص کئی سالوں سے بیر و نی ملک کویت میں کارو بار کر رہا ہے 10نومبر کو اپنے بیٹے کی شادی میں مقامی شادی ہال میں تھے کہ کرایے داروں ،نے چند روز قبل محسن،ہارون ،نصرت بی بی سمیت 5افراد نے گھر کے کمرئے کی دیوار میں سوراخ کر کہ دروازہ کھول لیا اور 25 لاکھ سے زائد کے طلائی زیوارت اور نقدی لوٹ کر فرور ہو گئے تھے مدعی مقد مہ نے انوسٹی گیشن کے تفتیشی وسیم بٹ کو تمام ملزمان کو گر فتار کروایا وسیم بٹ نے انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر طاہر شاہ کو بتا ئے بغیر ملزمان سے ایک لاکھ روپے مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے چھوڑ دیا ، جس پر طاہر شاہ انسپکٹر نے روز نا مچے میں رپورٹ لکھ دی جس پر ایس ایس نے تھا نہ باغبا نپورہ سے لائن میں بھیج دیا ،مدعی مقد مہ پر ویز نے بتا یا کہ ڈی آ ئی جی انوسٹی گیشن ایس ایس پی انوسٹی گیشن سے مدد کی اپیل ہے کہ ملزمان کو گر فتار کر کہ میری لوٹی ہو ئی رقم بر آ مد کی جائے ۔