ریسکیو1122 میڈیکل ٹیکنیشنز کی گریجوایشن تقریب کا انعقاد

ریسکیو1122 میڈیکل ٹیکنیشنز کی گریجوایشن تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس کے 700ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی گریجوایشن تقریب کا انعقاد ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں کیا گیا جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد ، صوبائی وزیر صحت مہمان خصوصی تھیں جبکہ نیشنل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈ کے سینئر افسران ڈاکٹر شین ناکس اور انتھنی برائن ، ڈاکٹر رضوان نصیر بانی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو سروس ، ریسکیو ہیڈ کوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے سینئر افسران اور کثیر تعداد میں ریسکیورز نے شرکت کی۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پہلی مرتبہ پیرا میڈیکس اسٹاف کو نیشل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈ کی گائیڈ لائنز کے مطا بق تربیت دی گئی ۔ ان سات سو پیرا میڈیکس ریسکیورز کا امتحان آئرلینڈ کے سینئر افسران کی سربراہی میں لیا گیا تاکہ میڈیکل تربیت کے انٹر نیشنل معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنشنز نیشنل ایمبولینس سروس کالج آئرلینڈ کی گائیڈ لائنز کے مطابق ٹرینڈ کئے گئے ہیں ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی معیار کی تربیت کا مقصد ریسکیورز کی صلاحیتوں کو مزید بہتر کرنا ہے جو کہ پاکستان میں لوگوں کو معیاری سروس فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گی ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر صحت پنجاب نے ریسکیو1122کی کارکردگیکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ادارہ ہے جو لوگوں کو بلا امتیاز رنگ و نسل دن رات لوگوں کو بروقت ریسکیو سروس فراہم کر رہا ہے جو دوسرے تمام اداروں کے لیے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے ریسکیورز کو مبارکباد پیش کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ تمام ریسکیورز فیلڈ میں ایمرجنسی سروس کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے عوام کی خدمت کریں ۔

مزید :

علاقائی -