کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش نے شہریوں کو خوب تفریح فراہم کی

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش نے شہریوں کو خوب تفریح فراہم کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش نے شہریوں کو خوب تفریح فراہم کی۔کچھ علاقوں میں موسم سرد ہوگیا تاہم بارش سے متعدد موٹرسائیکل سوار پھسل گئے۔کراچی میں اتوار کی صبح سے بادل چھائے ہوئے تھے۔ تقریبا 11 بجے شہر کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی۔ کلفٹن، ڈیفنس اور گلشن حدید کے علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا۔ گلشن حدید میں بھی بادل برسے اور موسم خوشگوار ہوگیا۔اخترکالونی اورلیاقت آباد میں بھی ہلکی پھوار پڑی۔ تاہم شہر کے کچھ علاقوں میں دھوپ چھائی رہی۔دوسری جانب بارش سے سڑکوں پر پھسلن ہوگئی۔ متعدد موٹرسائیکل سوار بارش کے دوران پھسل کرزخمی ہوگئے۔ بارش سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں پر مٹی ڈال کر دیگر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو محفوظ رہنے کے لیے کہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا موجود سسٹم کمزور ہے تاہم منگل سے سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔