کاٹلنگ مین بجلی چوروں اور بقایا جات کی ریکوری کیلئے آپریشن کا آغاز ‘ درجنوں گرفتار
کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) کاٹلنگ مین بجلی چوروں اور بقایا جات کی ریکوری کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔درجنون کو رنگے ہاتھون پکڑا کر غیر قانونی کنکشن منقطع کردی اور ہزارون روپے وصول کیئے۔اسسٹنٹ کمشنر امیر محمد خان نے کہا کہ بجلی چوروں اور نا ہندگان کے خلاف آخری چور تک آپریشن جاری رہے گا۔ڈپتی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ امیر محمد خان ،ایس ڈی او منظور احمد نے پولیس کے ہمراہ کاٹلنگ بازار اور گردونواح میں بجلی چوروں اور بقایا جات کی ریکوری کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا اپرشن کے دوران درجنوں بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا جبکہ بقایا جات کی مد میں ہزاروں روپے وصول کیئے اسسٹنٹ کمشنر امیر محمد خاننے اخباری نمائندون سے گفتگو کے دوران کہا کہ بجلی چورون اور ناہندگان کے خلاف آخری چور تک آپریشن جاری رہے گا انھون نے خبردار کیا کہ بے عزتی سے بچنے کیلئے ناہنگان اپنے واجبات بھر وقت ادا کریں۔بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی ہوگیانھوں نیواضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کا دباوٗ ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے گا۔