یوتھ پارلیمنٹ کے تحت ممبرسازی مہم کا آغاز

یوتھ پارلیمنٹ کے تحت ممبرسازی مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (تحصیل رپورٹر پاکستان) یوتھ پارلیمنٹ تخت بھائی نے نئے ممبر سازی مہم کے سلسلے میں پو لیس سٹیشن کے سامنے کیمپ کا با قاعدہ افتتاح تحصیل تخت بھائی کے ناظم حاجی معز اللہ خان مہمند ،ایس ایچ او عجب خان اور تاجر رہنماء افتاب خان مہمند نے کیا۔ انہوں نے ممبر شپ کارڈ پر کیئے اور یوتھ پا رلیمنٹ کے ایگزیکٹیو باڈی کے اراکین کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔اس موقع پر کثیر تعداد میں نواجوانوں نے ممبر شپ کے فارم پُر کیئے ۔ بعد میں میڈیا کلب تخت بھائی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے یوتھ پارلیمنٹ کے ایگزیکٹیو باڈی کے اراکین شہزاد خان ، عابد علی افکاراور امداد اللہ نے تحصیل ناظم ، ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی اور دیگر کا یوتھ پارلیمنٹ کے فارم پر کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہو ئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔