منی لانڈرنگ سکینڈل کیس ،آصف زرداری اور فریال تالپور بینکنگ کورٹ پہنچ گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بینکنگ کورٹ میں میگامنی لانڈرنگ سکینڈل کیس کی سماعت آج ہو گی ،سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور ضمانت میں مزید توسیع کیلئے عدالت پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ کراچی میں میگامنی لانڈرنگ سکینڈل کیس کی سماعت آج ہو گی،سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت پہنچ گئے،اس موقع پر جیالوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔سابق صدرآصف زرداری،فریال تالپور و دیگر کی عبوری ضمانت کا آج آخری روزہے، ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں مزید توسیع کا فیصلہ آج ہوگا، تفتیشی افسر کیس میں پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کرینگے۔