چیف جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا،افتتاحی تقریب میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس گلزاراحمد، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ،دیگرججز،سینئروکلا بھی تقریب میں شریک ہوئے،تقریب میں صدرسپریم کورٹ بارامان اللہ کنرانی اوردیگرعہدیداربھی شریک ہوئے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے افتتاح کے بعد عمارت کے دیگر حصوں کا معائنہ بھی کیا،چیف جسٹس ثاقب نثارکونئی عمارت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔