انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ انصاف کی بنیاد پر معاشرے تشکیل پاتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انصاف کسی بھی معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ انصاف کی بنیاد پر معاشرے تشکیل پاتے ہیں۔
سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کوئٹہ رجسٹری کے منصوبے کی تکمیل پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،دعا ہے کہ یہ عمارت انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کرے،ان کا کہناتھا کہ عمارتیں نہیں وہاں رہنے والی شخصیات پہچان ہوتی ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ انصاف کے بغیرترقی ناممکن ہے،ججزکسی مفادکے بغیرقوم کوانصاف فراہم کریں،انہوں نے کہا کہ عوام کوبہترانصاف میسرہوگااوریہ عمارت انصاف کامرکزبنے گی۔