وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس شروع،وزرا کی کارکردگی کا جائزہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہوگیا۔
وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزرا ، وزرائے مملکت اور مشیران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے کابینہ کے خصوصی اجلاس میں تمام وزارتیں اور ڈویژن وزیراعظم کو تین ماہ کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں گی جبکہ تمام وفاقی وزراتوں، ڈویژنز اور مشیروں سے تین ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ بھی لی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تفصیلی بریفنگ کے بعد 5 سے 7 منٹ تک ون آن ون سوالات اور جوابات ہوں گے جن میں وزیراعظم وزرا سے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آج وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیے جانے کے بعد جن وزرا کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہوئی وزیراعظم کی جانب سے ان کے قلمدان بھی تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔