بیرون ملک پاکستانیوں نے 2017ءمیں پاکستان کتنے ارب ڈالر بھجوائے اور 2018ءمیں یہ تعداد کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

بیرون ملک پاکستانیوں نے 2017ءمیں پاکستان کتنے ارب ڈالر بھجوائے اور 2018ءمیں یہ ...
بیرون ملک پاکستانیوں نے 2017ءمیں پاکستان کتنے ارب ڈالر بھجوائے اور 2018ءمیں یہ تعداد کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے اوورسیز پاکستانی پیش پیش ہیں اور رواں سال بیرون ممالک سے پاکستان بھیجی گئی رقوم میں 6.2 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق 2018ءمیں بیرون ممالک سے بھیجی گئی رقوم میں 6.2 فیصد اضافہ ہو گیا ہے اور عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں نے 2017ءمیں مجموعی طور پر 19 ارب ڈالر پاکستان بھیجے جبکہ اوورسیز شہریوں کی جانب سے اپنے اپنے ممالک میں بھیجی گئی رقوم میں اضافہ متوقع ہے۔
ایک اندازے کے مطابق رواں سال یہ رقم 10.8 فیصد اضافے کیساتھ 528 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ سکتی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق 2017ءمیں اوورسیز پاکستانیوں نے 19 ارب ڈالر پاکستان بھیجے جبکہ 2018ءمیں پاکستان کو بیرون ممالک سے ملنے والی اس رقم میں مجموعی طور پر 6.2 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب سمندر پار بھارتی شہریوں نے رواں سال 80 ارب ڈالر بھارت منتقل کئے، اسی طرح چین کو اوورسیز چینی شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی رقم 67 ارب ڈالر رہی، میکسیکو اور فلپائن کو 34 ارب ڈالر جبکہ مصر کو 26 ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -