الیکشن کمیشن ، رکن بلوچستان شکیل بلوچ اور رکن سندھ عبدالغفار سومرو بذریعہ قرعہ اندازی ریٹائرڈ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 ارکان تاریخ میں پہلی بارقرعہ اندازی کے ذریعے ریٹائرڈ ہو گئے، ریٹائرڈ ہونے والوں میں رکن بلوچستان شکیل بلوچ اوررکن سندھ عبدالغفارسومروشامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو ارکان کی ریٹائرمنٹ کیلئے تاریخ میں پہلی بار قرعہ اندازی کی گئی،چیف الیکشن کمشنر سرداررضانے قرعہ نکالا جو رکن بلوچستان شکیل بلوچ اور رکن سندھ عبدالغفار سومروکے نام نکل آیا۔
رکن کے پی ارشادقیصراوررکن پنجاب الطاف ابراہیم 5 سال مدت پوری کریں گے جبکہ بلوچستان اورسندھ سے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان 5 سال کیلئے منتخب ہوں گے۔