زرغون روڈ کی بندش ،چیف جسٹس پاکستان نے چیف سیکرٹری کو عدالت طلب کر لیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے زرغون روڈ کی بندش پر چیف سیکرٹری کو عدالت میں طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں مفاد عامہ کے مقدمات کی سماعت کر رہا ہے، تین رکنی بنچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد بھی شامل ہیں،سینئر وکیل سپریم کورٹ سید نذیرآغا نے سماعت کے موقع پر چیف جسٹس کودرخواست دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک بھر میں سڑکیں کھلوائی ہیں،کوئٹہ میں زرغون روڈ کو ریڈ زون کے نام پر بند کیاگیاہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری کو بلوائیں، سڑک کیوں بند ہے۔