”یہ تصویر دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ ہم کس طرح بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں“ پولیو ورکر نے آج صبح لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال کر سب کی آنکھیں کھول دیں

”یہ تصویر دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ ہم کس طرح بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ...
”یہ تصویر دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ ہم کس طرح بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں“ پولیو ورکر نے آج صبح لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال کر سب کی آنکھیں کھول دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج ہو گیا ہے جس دوران ملک بھر میں 3 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کی ویکسین دی جائے گی۔
قومی انسداد پولیو مہم 5 روز جاری رہے گی تاہم حساس علاقوں میں یہ مہم 7 روز تک چلائی جائے گی تاکہ تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا یقینی بنایا جا سکے۔ سوات اور کالام میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے تاہم وہاں اپنے فرائض سرانجام دینے والی پولیو ٹیموں نے ایک تصویر شیئر کر کے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں۔
ٹوئٹر پر سامنے آنے والی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سخت سردی اور برف باری بھی پولیو ٹیموں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکی اور پنے فرض کی ادائیگی کیلئے گھروں سے نکل کھڑے ہوئے ہیں۔ تصویر شیئر کرنے کیساتھ لکھا گیا ”آج صبح 9 بجے کھینچی گئی یہ تصویر کالام سوال کی ہے۔ دیکھئے کس طرح ہماری بہادر پولیو ٹیمیں ملک کے گھر گھر جا کر تقریباً چار کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ کیا آپ نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا دئیے؟ “