ڈومیسائل کی منسوخی صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں،آئندہ سماعت اسلام آباد میں ہوگی،چیف جسٹس ثاقب نثار

ڈومیسائل کی منسوخی صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں،آئندہ سماعت اسلام آباد میں ...
ڈومیسائل کی منسوخی صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں،آئندہ سماعت اسلام آباد میں ہوگی،چیف جسٹس ثاقب نثار

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈومیسائل کی منسوخی صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں،ملک بھر کے قوانین دیکھنا ہوں گے، بہتر ہے اس معاملے کو اسلام آباد میں دیکھیں تاکہ سب موجود ہوں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ڈومیسائل کی منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت کی، تین رکنی بنچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد بھی شامل ہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرل موجود ہیں،ایڈووکیٹ جنرل رﺅف عطا نے بتایا کہ بلوچستان سے ہیں، باقی تینوں صوبوں سے نہیں آئے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈومیسائل کی منسوخی صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں،ملک بھر کے قوانین دیکھنا ہوں گے، بہتر ہے اس معاملے کو اسلام آباد میں دیکھیں تاکہ سب موجود ہوں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل عبداللہ خان کاکڑنے استدعا کہ میں لوکل سرٹیفکیٹ پر کچھ بتانا چاہتا ہوں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ڈومیسائل سے متعلق کیس کی آئندہ سماعت اسلام آباد میں ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ