سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

  

آکلینڈ(ویب ڈیسک) سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ ہفتے سے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جس کے لیے کین ولیمسن کی قیادت میں کیویز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کے خلاف کیویز ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والے ایش سوڈھی اور سومر ویل کو ریلیز کر دیا گیا جب کہ اسپنر اعجاز پٹیل ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے ول ینگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

مزید : کھیل