بھارت نے آسٹریلیا کو ایڈلیڈ ٹیسٹ میں 31 رنز سے شکست دیدی

بھارت نے آسٹریلیا کو ایڈلیڈ ٹیسٹ میں 31 رنز سے شکست دیدی
بھارت نے آسٹریلیا کو ایڈلیڈ ٹیسٹ میں 31 رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے آسٹریلیا کو ایڈلیڈ ٹیسٹ میں 31 رنز سے شکست دے کر 4 میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 323 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم کھیل کے پانچویں اور آخری روز 291 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے شان مارش نے سب سے زیادہ 60، مچل سٹارک، پیٹ کومنز نے 28،28، اور مارکس ہیرس نے 26 رنز بنائے جبکہ نیتھن لیون 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے مگر اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جسپریت بمرا نے 3،3 جبکہ ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ بھارت نے پہلی اننگز میں 250 اور دوسری اننگز میں 307 رنز بنائے جبکہ آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

مزید :

کھیل -