شہبازشریف کے داماد کی کمپنی کی جائیداد منجمد کرنے کافیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کے داماد کی کمپنی کی جائیداد منجمد کرنے کافیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواستگزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب پاورڈیویلپمنٹ کمپنی کے سابق سی ایف او نے قانون کے مطابق اپارٹمنٹس خریدے، اکرام نوید سے وصول رقم کا مکمل بینک ریکارڈ موجود ہے، درخواستگزار کا کہناتھاکہ علی پلازا کا بورڈ آف ڈائریکٹرز مکمل طور پر خودمختار ہے، درخواست گزارعمران علی یوسف علی پلازا کے مکمل طور پر مالک نہیں ہیں، اکرام نوید کے بیان پر نیب نے علی پلازامنجمد کردیا،اکرام نوید سے وصول شدہ رقم واپس کرنے کیلئے تیار ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ جائیداد منجمد کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔