خواجہ صاحب !آپ قابل اور تجربہ کاروکیل ہیں،اس سٹیج پر پہنچ کر تو ایک موقف لیں،جج احتساب عدالت

خواجہ صاحب !آپ قابل اور تجربہ کاروکیل ہیں،اس سٹیج پر پہنچ کر تو ایک موقف ...
خواجہ صاحب !آپ قابل اور تجربہ کاروکیل ہیں،اس سٹیج پر پہنچ کر تو ایک موقف لیں،جج احتساب عدالت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا موقف تھا طارق شفیع نے بابا جی کی طرف سے سرمایہ کاری کی۔اب آپ کہتے ہیں طارق شفیع کی کوئی چیزاستعمال ہی نہیں ہوسکتی،کیا میں پھر طارق والے سارے معاملے کو نظراندازکردوں؟۔آپ کے موقف میں بنیادی انحصار ہی طارق شفیع پر تھا ۔آپ یوں نہ کہیں یوں بھی ہوسکتا ہے اوریوں بھی ۔
جج احتساب عدالت محمد ارشد ملک نے کہا کہ خواجہ صاحب !آپ قابل اور تجربہ کار وکیل ہیں ایک موقف اپنائیں،اس سٹیج پر پہنچ کر تو ایک موقف لیں مزیدکنفیوز نہ کریں۔
واضح رہے کہ خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے طارق شفیع،حسن اورحسین نوازکے بیانات پرانحصارکیا،ایم ایل اے سے پہلے واجدضیاکے بیان کاکچھ حصہ پڑھناچاہتاہوں،خواجہ حارث نے کہا کہ واجدضیاکااخذ کردہ نتیجہ قابل قبول شہادت نہیں،جے آئی ٹی کے سامنے دیئے گئے بیان یہاں استعمال نہیں کئے جاسکتے۔خواجہ حارث نے کہا کہ حسن اورحسین نوازعدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے،یہ نوازشریف کاٹرائل ہورہاہے،حسن اورحسین نوازکانہیں، حسن اورحسین نوازکابیان یادستاویزبطورشواہداستعمال نہیں ہوسکتی،خواجہ حارث نے کہا کہ تصدیق شدہ کاپیاں عدالت میں پیش کردیناجرم ثابت نہیں کرتا۔