سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے اور ڈالر کا لین دین کتنے میں ہو رہا ہے؟ خبر آ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس 600 پوائنٹس اضافے کے نتیجے میں 39ہزار 200 کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 138 روپے 90 پیسے پر ہو رہا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس600 پوائنٹس اضافے کے بعد 39ہزار 200 کے درجے پر پہنچ گیا۔سرمایہ کاروں کے بااعتماد آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور شیئرز کی ٹریڈنگ میں اضافہ ہوا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور 138 روپے 90 پیسے پر اس کا لین دین ہوتا رہا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم کا دورہ کراچی سٹاک مارکیٹ کیلئے اچھا شگون ثابت ہوا ہے اور پاور سیکٹر، سیمنٹ اور بینکنگ کے شعبوں میں خریداری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔